حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے مسجد مقدس جمکران میں ماہِ مبارک رمضان کی تیئسویں شب کی مجلس میں خطاب کے دوران کہا: اگر انسان سچے دل سے ندامت کے ساتھ خدا کے حضور توبہ کرے تو اس کی توبہ ضرور قبول ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا: انیسویں شب دعا کی رات اور التماس و درخواست کی شب ہے، اکیسویں شب دعا کے تثبیت ہونے کی رات ہے اور تیئسویں شب امام زمان(عج) کے ذریعے ان دعاوں پر مہر ثبت ہونے کی رات ہے۔
حجت الاسلام مومنی نے مزید کہا: شبِ قدر کا معجزہ یہ ہے کہ انسان ایک رات میں 80 سال کی تلافی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: روایات میں آیا ہے کہ جو بھی شبِ قدر میں بیدار رہے، اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔ اس لیے گناہگاروں کو چاہیے کہ وہ رحمتِ الہی سے مایوس نہ ہوں اور اس مبارک شب میں امام زمان(عج) کے حضور توبہ کریں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ ان کے لیے خدا سے مغفرت طلب کریں۔
مسجد مقدس جمکران کے خطیب نے کہا: شبِ قدر محاسبے کی رات ہے۔ اس رات ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ گناہوں کے برے اثرات ہم سے زائل کر دے اور ہم پانچ امور یعنی واجبات، محرمات، مستحبات، اللہ کے حضور اخلاص اور ولی خدا کے امر میں اخلاص پر اپنی زندگی کا محاسبہ کریں کہ آیا ہم نے ان امور میں شریعت کے مطابق عمل کیا ہے یا نہیں۔
آپ کا تبصرہ